بریکوٹ، اسلامک کلچر ل انٹر نیشنل سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو اور پختون گرینڈ جرگہ لندن کے چیرمین قاضی فضل علی نے کہاہے کہ دریائے سوات 31ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے جو کہ ملک کے ضرورت سے بھی زیادہ ہے ۔سوات جسے یشیا کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے دنیا کے سیاحتی علاقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتاہے ۔سیاحت کی بدولت ملک کے معیشیت پر مثبت ااثرات مرتب ہوں گے اور بے روزگاری کی شرح میں حد درجہ کمی آئے گی ۔وفاقی اور صوبائی حکومت سوات میں میگاپراجیکٹس شروع کرکے سیاحت کو فروغ دیں ۔سوات کے تمام مسائل کے بارے میں گذشتہ دنو ں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ایک خصوصی ملاقات کرکے اگاہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی انٹریو میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات کو قدرت نے ہر قسم قدرتی وسائل سے مالا مال کردیا ہے ۔صرف دریائے سوات دیگر سہولیات کے حصول کے علاوہ بجلی وافر مقدار میں پید ا کی جاسکتی ہے ۔مختلف علاقوں میں دریائے سوات میں پن چکیاں نصب کی جاسکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق دریائے سوات سے کم از کم 31ہزار میگاواٹ بجلی پید ا کی جاسکتی ہے جو کہ ملکی ضروریا ت سے بہت زیادہ ہے ۔اس وقت ملک میں زیادہ تر بجلی تیل و گیس سے پیدا کی جارہی ہے جوکہ صارفین کو مہنگی داموں فروخت ہور ہی ہیں اور اس کی پیداوار بھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے ۔بجلی کی اہمیت بہت زیادہ ہے اگر وفاقی حکومت نے دریائے سوات پر توجہ دی تو دریائے سوات یہاں کے عوام کے لئے نقصان کے بجائے فائدہ دے گی اور ملک کو بہت کم قیمت پر بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے سوات کے سیاحت کے حوالے سے بتایا کہ دنیا میں سوات سیاحت کے حوالے سے بہت مشہور ہے یہاں پر جو قدرتی نظارے موجود ہیں وہ دنیامیں بہت کم ہیں ۔سیاح سوات کو آنے کے لئے ترس رہے ہیں مگر بدقسمتی سے سوات کو سیاحت کے فروغ کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جس میں سب سے بڑا مسلۂ سڑکیں ہیں ۔اس وقت سوات کی مین شاہراہ نا قابل استعمال ہے ۔گاڑیوں کو تباہ کررہی ہیں جبکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دریائے سوات کو چینلائز کرکے دونوں اطراف پر سڑک تعمیر کرکے پیکنک سپاٹس قائم کیاجائے جس کی وجہ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوجائیں گے ۔انہوں نے گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اس موضوع پر ملاقات کی اور تحریری طور پر سوات کے مسائل کی نشان دہی کرائی بعد میں وزیر اعظم پاکستان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ سوات پر بھر پورتوجہ دی جائے گی ،انٹریو : ریاض احمد بریکوٹ سوات
618 total views, no views today


