کبل، کبل تاجر برادری سیاسی رہنما ؤں اور عوا م کا کسٹم ایکٹ کے خلاف کبل چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ و ریلی ،کسٹم ایکٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی ،کبل سمیت دیگر علاقوں کے بازار مکمل بند، ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، اگر کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا توشدید احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرکے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے مظاہرے سے مقررین کا خطاب ، کبل چوک میں تا جر برادری کے زیر اہتمام کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف مظاہر ہ و ریلی اور کبل کے مختلف بازاروں کو بند کر کے مکمل ہڑتال کیا گیا مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے تاجر برادری کے صدر سلطان روم ، صدر مسلم لیگ تحصیل کبل عبد الغفور ، تحصیل کونسلر عثمان غنی، حا جی فضل منان، فضل وہاب ، علی شاہ ، امن کمیٹی کے صدر و سینئر رہنما مسلم لیگ رسول خان ، تحصیل نا ظمین کے صدر مصبا ح الدین اور دیگر نے کبل تاجربرادی کو کامیاب ہڑتال پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں اور خصو صاً سوات دہشت گردی ، سیلاب اور زلزلہ سے شدید متا ثرہ علاقہ ہے جبکہ کسٹم ایکٹ کا نفاذ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے کیونکہ والی سوات کے دور میں باقاعدہ معاہدے کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے ملاکنڈ کے عوام کو کسٹم ایکٹ کی نہیں بلکہ خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں کسٹم ایکٹ نفاذ کے بجائے سرکاری سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام مسائل و مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرکے چین کی زندگی بسر کرسکیں مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تما م MNAsاور MPAsایکٹ نفاذ کے خلاف کردار ادا کریں ورنہ مستعفی ہو جائے انہوں نے یقین دلایا کہ حکمران فوری طور پر کسٹم ایکٹ کو واپس لیں بصورت دیگر بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے اس موقع پر مظاہرین نے کبل کے مختلف بازاروں میں ریلی نکال کر کسٹم ایکٹ نا منظور جیسے شدید نعرہ بازی بھی کی۔
472 total views, no views today


