سوات، یونیورسٹی آف سوات طلباء و طالبات کویکساں تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہیں آفتاب احمد ترجمان یونیورسٹی سوات یونیورسٹی کی پی آرآفس اور یونیورسٹی آف سوات کے ترجمان نے گزشتہ روز چیف پراکٹر کے نام سے جعلی نوٹیفیکشن سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کی پالیسی سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کرانا رجسٹرار آفس کا کام ہے یہ اختیار یونیورسٹی کے کسی دوسرے فرد کے پاس نہیں ۔
اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی سے ایسی کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوئی جس میں طلباء وطالبات کے مخلوط تعلیم پر قدغن لگایاگیاہو۔ آفت زدہ سوات میں خواتین کے لئے کوئی الگ یونیورسٹی نہیں اس یونیورسٹی آف سوات طالبات کی ہرممکن حوصلہ افزئی میں پیش پیش ہے اور روز اول یونیورسٹی انتظامیہ کی کوکوشش ہے کہ سوات کی بیٹیا ں جدیدتعلیم سے روشناس ہوکرملک کی ترقی میں مردوں کے شانہ بہ شانہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے میڈیا کو آگاہ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلباء وطالبات کی گروپ ڈسکشن اور مثبت سرگرمیوں پرپابندی سے متعلق کوئی نوٹیٖیکشن جاری نہیں کی گئی تاہم چیف پراکٹرکے نام سے جونوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے اُس کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت ڈپٹی رجسٹرارکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے اور جواس سلسلے میں چیف پراکٹر سے تحریری وضاحت کے بعد تادیبی کاروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسے من گھڑت نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکے۔
213 total views, no views today


