بریکوٹ ، بریکوٹ گرڈ اسٹیشن پر عملی کام شروع ہونے کے امکانات روشن ہورہے ہیں۔بہت جلد سول ورکس اور لائن ٹرانسمیشن لائن کے لئے ٹینڈر متوقع ،بریکوٹ گرڈ اسٹیشن ہر حال میں 2016ہی میں مکمل ہوگا ۔بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیرسے صرف تحصیل بریکوٹ نہیں بلکہ سوات میں بجلی مسائل میں کمی آجائے گی ۔ان خیالات کا اظہار ایکس ای این ٹی اینڈ جی کنسٹرکشن پیسکو پشاور عنایت اللہ شاہ ،عمرگل لائن سپرٹینڈ نٹ ٹی اینڈ جی پیسکو پشاور نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان وزیر سے ملاقات میں کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی چاردیوواری مکمل ہوچکی ہے اور اب ماہ اپریل کے 26اور 27تاریخ کو ٹینڈر ز ہوں گے ان ٹینڈروں میں سول ورکس اور دو ٹرانسمیشن لائن شامل ہیں ۔بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیراتی کام پر ان ٹینڈروں کے بعد بہت تیزی آجائے گی کیونکہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کو 2016میں مکمل ہونا ہے
454 total views, no views today


