کبل، علماء انگریزی تعلیم کی نہیں بلکہ انگریزی تہذیب کے خلاف ہے جمعیت علماء اسلام علماء حق کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت ہے جس کے تاریخی سرحدات انبیاء علیہم السلام سے جاملتے ہیں جبکہ برصغیر میں حضرت امام شاہ ولی اللہ کے افکار و نظریات کی روشنی میں تین صدیوں سے اسلامی نظام کے نفاذ ،بلاتفریق انسانیت کی خدمت اور ہر شعبہ زندگی میں مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے بر سر پیکار ہے علماء اور مدارس کے خلاف منفی پروپیگینڈہ پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ دینی مدارس امن اور سلامتی کے مراکز ہیں یکم مئی باطل قوتوں کو شکست اور اسلام کی سربلندی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی جہاں پر 500علماء کرام کی اجتماعی دستار بندی سوات کے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی بحیثیت مسلمان شرکت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کارکنان جے یو آئی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سوات کے نائب امیر قاری شمس العلوم،جنرل سکریٹری مولانا اسحاق زاہد،سابق ایم پی اے مولانا عرفان اللہ ،سابق صوبائی صدر مولانا علی رحمن سواتی،ویلج کونسل توتانوبانڈئی ناظم حبیب احمد ،یوسی قلاگے امیر ڈاکٹر سردار علی،جنرل سکریٹری سعید اللہ،قاری رحمت اللہ،مولانا عطاء اللہ،مفتی ثناء اللہ ،،رفیق احمد عربی،جمیل احمد سعدی اور دیگر نییوسی توتانوبانڈئی گاؤں ٹیغک میں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام کا مقصد یکم مئی کو گراسی گراونڈ منگورہ میں منعقد ہونے والے دستار فضیلت اجتماع کو کامیاب بناکر پوری دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ دینی مدارس امن اور سلامتی کے مراکز ہیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی واحد مذہبی سیاسی جماعت ہے جس میں شامل لاکھوں علماء عوام کی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے زندگی وقف کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع کے موقع پر مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سمیت ملک کے دیگر نامور علماء کرام دستار بندی کے علاوہ درپیش مسائل و مشکلات اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے پر تفصیلی بحث کرینگے لہذا بحیثیت مسلمان اس بابرکت اجتماع میں شرکت کرکے دین اسلام کی سربلندی اور علماء کے احترام میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جے یو آئی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اجتماع میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنائیں۔
494 total views, no views today


