مینگورہ، واٹر سپلائی متحدہ ٹیوب ویل اپریٹر یونین کے صدر بخت کرم نے کہا ہے کہ وال مین کو سکیل 2 سے پروموٹ کرکے سکیل 4دیا جائے جبکہ اتوار کے دن کام کرنے پر 300 روپے کا معاوضہ تمام ٹیوب ویل اپریٹر کو ادا کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر سپلائی متحدہ ٹیوب ویل اپریٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد دوران ، فنانس سیکرٹری رسول خان ، رابطہ سیکرٹری عثمان علی شاہ اور سینئر نائب صدر محمد حسین نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں ٹیوب ویل اپریٹر اور وال مین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بخت کرم اور دیگر نے کہا کہ ناظم کے طرف سے منظور شدہ 300 روپے اتوار الاؤنس کو عملی شکل دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ 22 سالوں سے وال مین کی ڈیوٹی دینے والوں کو ٹیوب ویل اپریٹر کے پوسٹ پر ترقی دی جائے ۔
512 total views, no views today


