مینگورہ ، سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے مابین گروپ بندی اور اختلافات ختم ہوگئے ، جرگہ مشران نے دونوں کابینوں کو تحلیل کرکے پریس کلب کے انتظامات خود سنبھال لئے ، جرگہ ممبران میں سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،سابق ایم پی اے شیر شاہ خان ،ٹرانسپورٹرحاجی رشید احمد اور ریجنل انفارمیشن افیسر سرور محمود خٹک شامل تھے ،جرگہ کے اراکین نے دونوں فریقین کے تحفظات سن لئے اور کافی گفت شنید کے بعد فریقین کے رضامندی سے فیصلہ کیا کہ آج سے دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اورمتفقہ طور پر دونوں کابینے تحلیل کردئے گئے اور آج سے پریس کلب کے تمام امور الیکشن کے انعقاد تک جرگہ کے اراکین سنبھالیں گے ، جرگہ نے اس موقع پر سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 25 اپریل تک پریس کلب میں وصول کئے جاسکیں گے ، 26 اپریل اعتراضات کیلئے 27 اپریل کو جانچ پڑتال اور 28 اپریل کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30اپریل صبح 9 بجے سے دوپہر تین بجے تک پولنگ ہوگی اور اس دن کامیاب امیدواروں کا اعلان جرگہ کے اراکین کریں گے ، مذکراتی اجلاس میں ایک گروپ کی طرف سے فضل رحیم خان ، حضرت بلال ، جاوید اقبال اور شیرین زادہ شریک ہوئے جبکہ دوسرے گروپ کی نمائندگی محبوب علی ، فیاض ظفر ، شہاب الدین اور محمد قاسم نے کی ۔
516 total views, no views today


