بریکوٹ، گاؤں گورتئی سے تعلق رکھنے والا گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان معروف ونامور علاقائی شاعر فضل باچا عرف ملنگئے بے بسی کے عالم میں بستر پر پڑا ہے ۔قبل ازیں گردوں کے موذی مرض سے ان کے خاندان کے چھ افراد ماں ،بہن سمیت چار بھائی موت کے آغوش میں چلے گئے ہیں اب خاندان کاآخری چراغ کو بھی بدقسمتی سے گردوں کے مرض نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔اگر بروقت علاج معالجہ نہ کیا گیا تو اپنے خاندان کا واحد سہارابھی زندہ نہیں رہ سکے گا۔ ۔حکومت اورمخیر حضرات سے فوری طور پر مالی امداد کی اپیل ۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی سے تعلق رکھنے والا فضل باچا نے میڈیا سے اپنی فریاد کے دوران ابدیدہ ہوکر کہاکہ گردوں کے اس موذی مرض نے میرا پورا خاندان ختم کردیا ہے ۔میری ماں ،میری بہن ،بڑا بھائی رحم باچا 30سال کی عمر میں ،عمرباچہ 28سال کی عمر میں ،زرباچہ 24سال کی عمر میں ،حیدر شاہ تقریباً 22سال کی عمر میں وفات ہوچکے ہیں ۔اب میں اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوں اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر وں کے مطابق میرے علاج پر تقریباً 25لاکھ روپے خرچ آئے گی جو کہ میرے بس سے باہر ہے ۔انہوں نے صوبائی وزیر محکمہ ثقافت محمود خان ،مخیر حضرات اور ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرے سے مدد کریں ۔رابطہ نمبر0348-5544124
416 total views, no views today


