کبل، این سی ایچ ڈی کے تعاو ن سے داخلہ مہم کے حوالے سے سرکل آفس کبل کے زیر اہتمام سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد ہوا واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے جس پر تعلیم کی اہمیت اور بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے سے متعلق نعرے درج تھے واک جی پی ایس کبل سے شروع ہوکر کبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر سرکل کبل سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام ،طلباء اور عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او گل محمد شاہ،اے اے سی سید قادر ، اے ایس ڈی ا و حسین احمد، اے ڈی او اعظم خان،حنیف اللہ ،این سی ایچ ڈی پروگرام منیجر فائز احمد،حشمت علی،حیدر علی خان، ،ایپٹا صدر سکندر شاہ ،حیدر علی اور دیگر مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقوام کے ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے جبکہ انسان کو علم کے بدولت اشرف المخلوقات کا شرف حاصل ہے انہوں نے کہا کہ دور جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعلیمی انقلاب وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے سکولوں سے باہر قابل ادخال تمام بچوں کو داخل کراکر شر ح خواندگی کو سو فیصد تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ معلم کا پیشہ پیغمبرانہ ہے لہذا اساتذہ محدود وسائل کو بروئے کار لاکر نونہالان قوم کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کرکے معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کریں تاکہ مضبوط ،مستحکم اور روشن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچے اور بچیاں سکولوں میں داخل کراکر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
458 total views, no views today


