مینگورہ ، آل ردجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے ایک اخباری بیان کے ذریعے محکمہ صحت میں ڈاکٹر ز اور پیرامیدیکل سٹاف کیلئے پروفیشنل الاؤنس کی مظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُسے خوش آئندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ صحت میں کلریکل اور رجہ چہارم ملازمین بھی شعبہ صحت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں لہٰذا ان کیلئے بھی مذکورہ الاؤنس یا اس تفریق کا خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ ہر محکمہ میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین متعلقہ شعبہ میں پروفیشنل ہوتے ہیں لہٰذا اس ضمن میں صرف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو الاؤنس دیکر باقی ملازمین کو محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزیر خزانہ اور وزیر صحت سے اس ضمن میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی اُمید ہے کہ موجودہ ملازم دوست حکومت اس سلسلے میں ملازمین کو مایوس نہیں کریگی ۔
440 total views, no views today


