مینگورہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ عوامی جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھ کر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فیصلہ میں تاخیری حربہ کو ترک کریں ، ٹرخانے کے پالیسی نہیں چلے گی ، ملاکنڈ ڈویژن ترقی کے لحاظ سے پسماندہ ضرور ہے لیکن یہاں کے باسیوں کے ذھنی فکر ہر گز پسماندہ نہیں، تاخیری حربہ کو استعمال کیا تو حکمران کان کھول کر سن لے کہ عوامی جذبات اور عوامی سیلاب کو پھر بند باندھنا مشکل ہو جائیگا ، آئے دن کسٹم ایکٹ کے واپسی کی خریں ارہے ہیں لیکن باقاعدہ نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور تاجران تشویش میں مبتلاء ہیں ، حکمرانوں کے طرف سے خالی خولی تسلیوں اور ہمدردانہ اخباری بیانات جاری کرنے سے ہمیں ٹرخایا جارہا ہے کہ کہیں ایسانہ ہوں کہ حکومت کے تاخیر سے فیصلہ کرنے سے پہلے عوام کے جذبات بڑک اٹھے ۔
442 total views, no views today


