سوات، سوات کے مختلف سیاسی جماعتوں اور سٹوڈنٹ فیڈریشن کے عہدیداروں نے استاد حضرت بلال کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،حضرت مخلص انسان ہے اور سوات یونیورسٹی کیلئے انہوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہے ،چیف پراکٹر کو عہدے سے ہٹانا ظلم اور پختون روایت کے خلاف ہے ،وائس چانسلر فوری طور پر ان کو اپنے عہدے پر بحال کریں ۔گزشتہ روز ایک سروے میں نمائندہ وقار احمد سواتی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحصیل ناظم ریاض احمد ، نیشنل یوتھ ونگ کے حیدر علی شاہ ،غلام علی اور انصاف سٹوڈنٹ فیڈیشن کے کاشف علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے حضرت بلا ل ایک مخلص اور سچا انسان ہے انہوں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ اسلام اور پختون روایت کو مدنظر رکھ کر کیا تھا انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کیلئے حضرت بلال کے قرنیاں لازوال ہے ۔اس موقع پر سٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے باہر طلبہ وطالبات کے فحاشی کیلئے فوری طور پر روک تھام کریں اور پختون اور علاقے کے روایات کر نقصان پہنچنے سے بچایا جائے ۔انہوں نے سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے پرزور مطالبہ کردیا کہ وہ فوری طور پر حضرت بلال کو اپنے عہدے پر بحال کریں ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں۔ رپورٹ : وقار سواتی
390 total views, no views today


