مینگورہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری جاوید اختر کا پیٹرول اور ڈیزل پمپوں کا جانچ پڑتال ، سرکاری نرخ نامے سے زائد پیسے وصول کرنے والے پمپوں کے مالکان کی خلاف کاروائی ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری جاوید اختر نے پیٹرول اور ڈیزل پمپوں پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردی ، انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پٹرول کی نرخ ہے 62.7 روپے ہے جبکہ بازار میں میں بعض پمپوں میں 65.5روپے میں فروخت ہورہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا سرکاری نرخ نامے کے مطابق71.1 روپے مقرر ہے جو پمپوں میں 74روپے میں فروخت کرہے تھے ، انہوں نے کہ عوامی حلقوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اگاہ کیا جس کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایت جاری کی کہ جلد از جلد اس کا جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کریں ، اس سلسلے میں آر ٹی اے کے سیکرٹری جاوید اختر نے کار وائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں سے زائد پیسے وصول کرنے والے پمپوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کردی ، انہوں نے کہا کہ خود ساختہ نرخ مقرر کرنے والے پمپ مالکان باز رہے ورنہ قانون کی خلاف ورزی پر انہیں جیل بھی بھیج دیا جائیگا ۔
550 total views, no views today


