لاہور: سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
الاہور کی مقامی عدالت نے فحش ویڈیو کیس میں پولیس کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس آج بھی دونوں کو پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر سیشن جج صفدر بھٹی نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او سول لائن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جب کہ ایس پی سول لائن عمر چیمہ کو حکم دیا ہے کہ 2 اپریل کو خود آکر اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی غیر اخلاقی وڈیو سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے جس پر عدالت نے دونوں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔
920 total views, no views today


