کبل، جماعت اسلامی منافقین پر مشتمل ٹولہ ہے جو اسلام کا نام لے کر سیاست کو بدنام کررہے ہیں جبکہ اے این پی پختون دشمن ا ور مسلم لیگ ملک دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے قائدین پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے غریبوں کا خون چوس رہے ہیں،تحصیل ناظم کبل پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں پر سیاسی دکان چمکانے سے گریز کریں بصورت دیگر سختی سے پیش آئینگے،67سالہ عوامی محرومیوں کے ازالہ کا تہییہ کررکھا ہے حلقہ پی کے 82کو ماڈل بنا کردم لینگے بہترین پالیسیوں اور اعلی کارکردگی کے بدولت آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی،مفاد پرست خان خوانین کے جھانسے میں آئے بغیر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی ،ضلعی کونسلرحمید خان،نواب خان ،اقبال بلند ،انور زیب،محمد ذادہ،شاہ زیب،بخت زمان ،فضل ہادی،سلیمان،اور دیگر نے یوسی توتانوبانڈئی کے علاقہ شریفے میں ایچ ٹی لائن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے جماعت اسلامی کے ارکان ذاتی فوائد کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں خصوصا تحصیل ناظم کبل پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں پر جماعت اسلامی کی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ ضلعی حکومتوں کے جانب سے تاحال منصوبوں کے ٹینڈر بھی نہیں ہوئے ہیں لہذا مذکورہ شخص عوام کو بے وقوف بنانے سے گریز کریں بصورت دیگر سختی سے پیش آئینگے انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی پانچ سالہ دور اقتدار پختون قوم خصوصا سوات کے عوام کے لئے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں تھا جہاں پر اسفندیار نے 38ارب ڈالر کے عوض پختونوں کا سودا کرکے بیرونی ممالک میں اثاثے بنائے جبکہ لاکھوں لوگوں کو سوات سے بے دخل کرنے والے اس وقت کے ممبران اسمبلی استعفوں کے بجائے بیرونی امداد ہڑپنے اور اسلام آباد میں عیش و عشرت میں مصروف تھے اور غریب عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے انہوں نے کہا کہ امیر مقام بے مقام سیاسی مداری ہے جو ذاتی فوائد کے لئے بھائی کو بھی دھوکہ دیتا ہے کسٹم ایکٹ کے نفاذ پر امیر مقام کی خاموشی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ہم نے کسٹم ایکٹ کے خلاف سب سے پہلے استعفی پیش کردیا تھا انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی خان ازم کے خلاف غریب عوام کی ترجمان پارٹی ہے جس میں ورکر کو غلام نہیں بلکہ عزت و احترام دیا جاتا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ گاؤں شریفے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے پرائمری کو مڈل،گرلز سکول کا قیام،سڑک کی پختگی ،گھر گھر بجلی پہنچانے سمیت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے جھانسے میں آئے بغیر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے۔
1,860 total views, no views today


