مینگورہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے ارڈیننس واپس لینے میں تاخیر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکمران ہمارے شرافت ، سنجیدگی اور تحمل کو کمزوری نہ سمجھے بہت مشکل اور قربانیوں کے بعد تھوڑا سا سکون بحال ہو گیا ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ ایک اور بد مزگی اور بے سکونی کی کیفیت رونما ہو جائے ، ڈویژن بھر کے عوام اور تاجران کسٹم ایکٹ کے معاملے پر شدید پریشانی اور تزبذب کے شکار ہیں ، لیکن حکومت اسکے برعکس کیچھوے کے چال چل رہی ہے اور اب تک کسٹم ایکٹ کے واپسی پر کوئی واضح پالیسی یا لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا ، ہم حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہے کہ ہمارے نرم رویہ کو کمزوری نہ سمجھی جائے ، سوات دیگر ملاکنڈ ڈویژن اور کوہستان کے عوام اور تاجران کا گرینڈ جرگہ بلا کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اگر حکومت نے مزید تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کی تو صرف شٹر ڈاؤن نہیں سارا نظام جمود کا شکار ہوجائیگا ۔
788 total views, no views today


