کبل، کسان کونسلر فضل ہادی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، یوتھ اور جنرل کونسلر سمیت سربالا کے سرگرم سیاسی شخصیات اے این پی سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے جانب سے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید اور مکمل تعاون کی یقین دہانی،علاقہ پی ٹی آئی کا گڑھ بن گیا ،پاکستان تحریک انصاف کے کسان کونسلر ویلج کونسل غاخی بانڈہ فضل ہادی کی کو ششوں سے یوتھ کونسلر اجمل اور جنرل کونسلر عزت خان سمیت گاؤں سربالا کے سرگرم سیاسی شخصیات نور محمد،عمر ذادہ،مختیار،بخت ورشیر،شاہ بالی جان،دولت خان،شیخ بخت ذادہ،صاحب جان، خورشید،ولی محمد،عمران خان،جمشید،باچا ذادہ،طارق،باچا محمد،جمعہ خان،صابر،امیر داد،شیر علی خان،طالعمند اور دیگر 50افراد نے اے این پی ،جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں جبکہ گاؤں سیاہ میں احسان الحق پاچا کی سربراہی میں لعل زمان،کاکی ،فرمان علی،بخت زمان،خانزادہ نے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،ضلعی کونسلر حمید خان،کسان کونسلر فضل ہادی،نواب خا ن اوردیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہترین پالیسیوں اور اعلی کارکر دگی کے بنیاد پر خیبر پختونخوا کرپشن میں پہلے نمبر سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان وطن دوست اور غریبو ں کے ہمدرد واحد لیڈر ہیں جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ا نہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار تک پہنچنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عیش وعشرت اور قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر ترقی کا سفر شروع کردیا ہے لہذا پوری قوم پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر اپنے مستقبل کو سنوارنے اور پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
608 total views, no views today


