کبل، تحصیل کبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 23سالہ نوجوان کو قتل کردیا ،ملزمان فرار ، شک کے بناء پر تین افراد گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع ، تحصیل کبل ٹانچکئی کبل کے مقام پر موٹر کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار 23 سالہ نوجوان ارشد ولد فقیر محمد خان ساکن سم دیولئی کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے
کبل پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران شک کے بناء پر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اصل ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے ۔
257 total views, no views today
Comments


