مینگورہ، سوات کے مشہور سماجی شخصیت اور شاعر رحمت عل عاجز قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوگے، اپنے رہائش گاہ فضاگٹ میں خاندان اور دوستوں سمیت شمولیت اختیار کرلے، شمولتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رحمت علی عاجز نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے سیاسی پارٹیاں ہے لیکن خدمت کا جو جزبہ مجھے قومی وطن پارٹی میں دیکھنے کو ملا و ہ کسی اور پارٹی میں مجھے نظر نہیں آیا کافی سوچ و بچار کے بعد اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ آج سے میرے تمام سیاسی وابستگیاں قومی وطن پارٹی کے ساتھ ہوگی ، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ہنما فضل رحمان نونو اور تحصیل کونسلر شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور یہی وجہ سے سوات کے سیاسی، سماجی شخصیات اس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افتاب احمد خان شیرپا ؤ نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے آوز اٹھائے ہیں اور یہی جذبہ پارٹی کے تمام رہنما اور ورکروں میں بھی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دور قومی وطن پارٹی کا ہے وہ عام الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے ، پروگرام کے اخر میں فضل رحمان نونو نے رحمت عل عاجزکو پارٹی کے ٹوپی پہنادی اور ان کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک بھی دی ۔
694 total views, no views today


