مینگورہ،رکشہ ڈرائیوروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،بے جاپرچے اورچالان کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں مستقل طورپر پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی ،گذشتہ روز مینگورہ میں رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر یونین کے چیئرمین جہانزیب ،سیکرٹری جاوید اوردیگرعہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
ٹریفک پولیس انہیں بے جا پرچے اورچالان دے رہی ہے جبکہ ایم وی بھی رکشے پکڑرہے ہیں ،بھاری پرچے جمع کراناہمارے بس میں نہیں دوسری جانب ہمیں انجن تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہمارے رکشے پکڑکر بند کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ رکشے ہمارے واحدذریعہ معاش ہیں جس سے ہمارے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں مگر حکام ہم سے یہ ذریعہ معاش چھیننا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات میں غیررجسٹرڈرکشوں اورغیر مقامی ڈرائیوروں پر پابندی لگائی جائے جبکہ مقامی ڈرائیورں اوران کے رکشوں کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے اوراب تک ہمارے جتنے رکشے پکڑے گئے ہیں انہیں چھوڑدیا جائے ،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات کو فوری طورپرتسلیم نہ کیاگیا تو پہیہ جام ہڑتال پرمجبورہوجائیں گے۔
450 total views, no views today


