سوات، ،مینگورہ اور گردونواح میں پولیس کا سرچ اپریشن ،تین مشتبہ افراد گرفتار ،تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے ،سرچ اپریشن تین مشتبہ نقاب پوش کے مینگورہ شہر میں گھوم پھرنے کے اطلاع پر کیا گیا ،نقاب پوشوں کے گھوم پھرنے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس زرائع ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں،عثمان آباد ،طاہر آباد ،مرغزار ٹاؤن ،یوسف آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن کیا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا اورمزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈ ی پولیس کے حوالے کردیا پولیس زرائع کے مطابق سرچ اپریشن مینگورہ شہر مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کو تین مشتبہ نقاب پوش جو کہ نقاب اْڑھ کر گھوم رہے تھے کی اطلاع پر کیا گیا نقاب پوشوں کے یوں سرعام گھوم پھرنے سے مقامی لوگوں میں انتہائی خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں میں مختلف قسم کے چھ میگوئیاں جاری ہے۔
574 total views, no views today


