مینگورہ،سوات کے حلقہ پی کے 80مینگورہ شہرکے مسلم لیگ ن کے درجن کارکن قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ،شمولیت کا باضبط اعلان عنقریب متوقع،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور عہدیدار وں نے ضلعی اور تحصیل بابوزئی کے کابینہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی راہنما انجینئر امیر مقام اور انکے ٹیم غریب کارکنوں کو توجہ نہیں دے رہے ہیں
اور نہ انکے غم رازی میں شریک ہوتے ہیں ،جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس پارٹی میں پیسے کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کوترجیح دے جاتے ہیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل رنگ محلہ ،سیدو شریف ،فیض آباد اور خصوصاً مینگورہ شہر کے درجن کارکن ن لیگ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناطہ توڑ نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور عنقریب قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
401 total views, no views today


