مینگورہ ، چےئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملوک آباد یونین کونسل کے تمام شہری مسائل حل کئے جائیں گے اور اس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ترقی یافتہ یونین کونسل بنایا جائے گا۔اس مقصد کے لئے انھوں نے دو کروڑ روپے کی فوری فراہمی کا اعلان کیا۔وہ اتوار کے روز یو سی ملو ک آباد کی مختلف گلیوں اور واٹر سپلائی سکیموں کا معائنہ کر رہے تھے۔اس موقع پر مقامی نا ظمین ، نائب نا ظمین کونسلرز اور پی ٹی آئی ور کر ز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔وہ پہاڑ پر بنے ہوئے ٹاور ٹینک پر بھی گئے جہاں انھوں نے ٹی ایم اے مینگورہ کے آفسران کو ٹینک کے وال اور چار اینچ پائپ فوری طور پر ٹھیک کر کے سکیم بحال کرنے کی ہدایت کی۔فضل حکیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے یو سی ملوک آباد مینگورہ کے ماضی میں محروم رہ جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے تاہم انھوں نے اعلان کیا کہ اس یونین کونسل کے ساتھ کی جانی والی ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور اس میں پانی ،نکاس اور گلیوں کی پختگی کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کر دیا جائے گا۔انھوں نے مقامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اعلان کردہ دو کروڑ وپے میں مفید ترین سکیمیں مکمل کریں ۔چےئر مین نے اعلان کیا کہ ملوک آباد کے مسائل کے حال میں فنڈز کی کمی کو حائل نہیں کرنے دیا جائیگا۔ مقامی نمائندوں نے چئیرمین ڈیڈک کا بھر پور شکریا ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
830 total views, no views today


