مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتازراہنما اورہر دلعزیزشخصیت ملک اقبال روان خان نے کہاہے کہ جس سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے لے کر اب تک سوائے قائس اعظم کے باقی جو بھی آیا ہے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے ،انہوں نے کہاکہ کیا کوئی بتا سکتاہے کہ فلاں حکومت نے ایک میگا پروگرام دیا ہے ؟یا کسی نے اس طرح کی جرات کی ہے ؟البتہ یہ اعزازمیاں نوازشریف کو حاصل ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدارمیں موٹر وے بنا کر لوگوں کو کافی فائد ہ پہنچایا ہے اور اس طرح کا اقدام ابھی تک پاکستان کے کسی بھی لیڈرنے نہیں کیا ہے ،ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اگر کوئی لیڈر اچھا کام کرے تو وہ تعریف کی بجائے تنقید کا نشانہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بدقسمت قوم روز بروز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے چلی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ اس ملک کی تاریخ بھی کسی اوردور اقتدار میں نہیں ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ ن انجینئرامیرمقام کی قیادت میں متحد ہے اور کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔
874 total views, no views today


