مینگور، محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کی نئی پالیسی کے تحت ٹی ایم اے مینگورہ کے ٹھیکہ جات کی نیلامی میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹی ایم اے بابوزئی کی مالی حیثیت مستحکم ہوئی ہے اور یوٹیلٹی بلز،تنخواہیں،صفائی اورواٹر سپلائی کے علاوہ دیگر سروسز کی فراہمی عوام کو بروقت پہنچائی جاسکتی ہیں،یہ اضافہ اس نئی پالیسی کے مرہون منت ہے ،اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ہرسطح پر سرکاری محکموں کی مضبوطی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جو خوش آئندہ ہے،میلہ مویشیاں مینگورہ کے ٹھیکے میں پچھلے سالوں کے نسبت 614فیصد اضافہ ہوا اس طرخ فضاگھٹ انٹری فیس میں104فیصد ،لائسنس برائے کھانے پینے کی اشیاء 73فیصد،کینٹن جنرل بس سٹینڈ34.82اورکینٹن فضاگھٹ پارک میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے۔
734 total views, no views today
Comments


