کوزہ بانڈی، انصاف سٹودنٹ فیڈریشن ضلع سوات کے سینئر نائب صدر فواد خان سلیم نے کہا ہے کہ 22مئی کو پی کے 86سے ڈاکٹر حیدر علی خان کے قیادت میں ہزاروں کے تعداد میں کارکنان جلسے میں شرکت کرینگے ،22مئی کا جلسہ سوات کے تاریخ کا ریکارڈ جلسہ ثابت ہوگا اور اس میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانان شریک ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دورہ سوات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا ،سواتی عوام نے مورثی اور بدمعاشی کا سیاست ختم کردیا ہے اب سواتی عوام کسی کے ٹرانسفرمروں اور سڑک تعمیر کرنے کے چالوں میں نہیں آئینگے ۔انہوں نے عمران خان کے دورہ سوات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 22مئی کو کپتان عمران خان سوات تشریف لا رہے ہیں اور وہ ایک بڑی جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس کیلئے پاکستان تحریک انصاف ،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنا ن کے جانب سے تیاریاں زور وشور سے جاری ہے اور پی کے چیاسی سے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی خان کے قیادت میں ہزاروں کے تعداد میں عوام اور کارکنان شریک ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ بائیس مئی کا جلسہ سوات کے تاریخ میں ریکارڈ جلسہ ثابت ہوگا ،جلسے میں سوات کے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنا ن بھرپور شرکت کرینگے ۔
546 total views, no views today


