مینگورہ ،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان کے خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ دویژن کے تمام اضلاع میں پولیس کے پویس نے مختلف مقامات اور علاقوں میں کاوائی کرکے بہت سارے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز جاری ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن عبداللہ عبداللہ خان کی ہدایت پر تما م اضلاع کی پولیس نے اچھی کارکردگی دکھا کر مختلف مقامات اور علاقوں میں سماج عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کیدوران
گزشتہ 25 دنوں میں 20 عدد کلاشنکوف،101 عدد رائفل، بندوق،130 پستول،94 چارجرز، 9505 عدد کارتوس مختلف بور،1500 گرام بارود،4 گز سیفٹی فیوز،2 عدد ہینڈ گرینیڈز،127.240 کلوگرام چرس،2 کلو35 گرام افیون، 433 گرام ہیروئن اور 542 لیٹرز شراب کی برامدگی کیگئی ہے جبکہ 120 مجرمان اشتہاری جو کہ مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ، اور 122 مشتبہہ گان گرفتار کئے گئے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن نے تمام اضلاع کی ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ یہ کارکردگی مذید بہتر بنائیں ،اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں۔
440 total views, no views today


