مینگورہ ، نواز شریف کڈنی ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے ، کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال کیلئے آراضی خیبر پختونخوا حکومت نے فراہم کردی ہے ، جبکہ اس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ، حالانکہ ہسپتال کیلئے سارا عملہ صوبائی حکومت نے تعینات کیا ہے ، اور بجٹ بھی صوبائی حکومت فراہم کر رہا ہے ، انہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں جاری سروسز اور ادویات کا خرچہ بھی صوبائی حکومت برداشت کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال سواتی عوام پوری ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ایک تحفہ ہے ، جس میں گردوں کے مریضوں کے لئے بہترین علاج معالجہ فراہم ہے ، نواز شریف کڈنی ہسپتال پوری پاکستان میں دوسرا بڑا ہسپتال ہے ، مذکورہ ہسپتال 116 بستروں پر مشتمل ہیں اس میں کڈنی کے مریضوں کے علاوہ مختلف مریضوں کا علاج موثر ہیں اور انشاء اللہ نواز شریف کڈنی ہسپتال کا پورا عملہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرے گا ۔
622 total views, no views today


