مینگورہ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سوات میں کسٹم ایکٹ کو واپس لینے کا اعلان بھول گئے ،جلسہ گاہ میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ ختم کرنے کے لئے بے چھین عوام مایوس ہوکر چلے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ کا فیصلہ ایک بار پھر سرد خانے کے نذر ہوگیا ،کے پی کے حکومت کے سفارشات پر سوات سمیت ڈویژن بھر میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جس پر صوبائی حکومت نے ایکٹ کو واپس کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو درخواست کی اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے احتجاجوں اور غم وغصے کا ردعمل بھی سامنے رکھ دیا لیکنکسٹم ایکٹ واپس نہیں لیا گیا ۔دوسری طرف سیاسی مبصرین نے دورہ وزیر اعظم کے موقع پر ایکٹ کو واپس لینے اورکریڈٹ حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ اعلان اپنے جلسہ کے دوران کرنے کی توقعات وابستہ کررکھی تھے ۔لیکن سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں میں اس وقت مایوسی چھاگئی جب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے تقریر میں ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ کسٹم ایکٹکے معاملے کو گول کرگئے
550 total views, no views today


