سوات، سوات پریس کلب کے ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف ارگنائزر غلام فاروق ہوا جس میں ضلع ملاکنڈ کے صحافیوں کے ساتھ انتظامیہ کے نامناسب رویہ اور پریس کلب میں بے جا مداخلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ،سوات یونین اف جنرنلسٹ کے صدر شیرین زادہ اور حضرت بلال نے کہا کہ ملاکنڈ میں ڈی سی اپنے ناجائز اختیارات استعمال کرکے صحافیوں کو بے جا تنگ کررہے ہیں اور پریس کلب پر سرکاری قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی صحافی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈی سی ملاکنڈ ان ہتھکنڈوں سے باز نہ ائیں تو ڈویژن کے سطح پر انکے خلاف احتجاج کیا جائیگا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا انہوں نے بٹ خیلہ کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ 28 مئی کے جلوس میں سوات کے صحافی بھرپور شرکت کرینگے اور صحافت بچاو مہم کا بھی اغاز کیا جائیگا ،اس موقع پر ایک ڈمی اخبار میں پریس کلب کے خلاف خبروں کی اشاعت کا بھی سخت نوٹس لیا گیا اور کہا کہ مذکورہ اخبار کے ممبران کی ممبر شپ کرینمل ریکارڈ کی وجہ سے ختم کی گئی ہے اور جرائم پیشہ افراد کیلئے سوات پریس کلب میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھیں اور کان ہوتے ہیں اور جن لوگوں نے تین تین ماہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے پاس بھتہ خوری اور جرائم کے وجہ سے گزارے ہیں ان پر سوات پریس کلب کے دورازے تاحیات بند کر دئے گئے ہیں اس سلسلے میں ان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کیا جائیگا اور ان کے خلاف ثبوت بھی انکو فراہم کئے جاینگے جبکہ قانونی مشاورت سے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔
728 total views, no views today


