مینگورہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدرنے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور ان کے قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں جائز مقام دیا جائیگا ، اسلام آباد میں سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق اور حاجی انور علی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے کشیدگی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس موقع پر غلام فاروق نے ان کو سوات کے صحافیوں کے مشکلات سے اگاہ کیا اور انہیں تحریری طور پر پریس کلب کے مسائل پیش کئے جس پر انہوں نے کہا کہ سوات کے صافیوں کے تمام جائز مطالبات وزیر اعظم پاکستان کے سامنے رکھ کر انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشیش کرینگے اور انکے ساتھ کئے گئے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔
594 total views, no views today


