بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی یوتھ کے ضلعی رہنماء بہارخان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔صوبائی حکومت اس بابرکت مہینے میں عوام کو اشیاء خوردنوش میں ریلیف دیں اور بازاروں میں معیاری ،مقررہ نرخ پر عوام کو اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں جہاں پر بھی کوئی بھی دکاندار یا تاجر قانون کی خلاف ورزی کے مرتب پائے ا ن کے خلاف سخت کاروائی کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں ایک کامل مسلمان کی حیثیت سے رمضان میں دوسرے مسلمان کے تمام حقوق کا خیال رکھنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ رمضان میں عوام کو چاہے کہ خود ساختہ مہنگائی کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ افطار کے لئے بازار سے زیادہ تعداد میں سودا سلف خریدیں جاتے ہیں جوکہ ضائع ہوجاتے ہیں فضول خرچی سے مکمل اجتناب کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ تاجربرداری مسلمان ہونے کے ناطے اس مقدس مہینے میں صارفین کو اپنی طرف سے ریلیف دیں کیونکہ روز ہ ہمیں دوسروں کے بھوک اور پیاس کا احساس دلاتا ہے ۔اور ہمیں چاہیے کہ افطاری کے دوران اپنے ہمسایوں کو نہ بھولیں ۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رمضان سے پہلے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ رمضان کے دنوں میں کسی کی جرات نہ ہوکہ وہ غیر معیار ی اور نرخ سے زیادہ اشیا ء خوردنوش فروخت کرسکیں
548 total views, no views today


