بریکوٹ ، پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل برائے نام ،صارفین نے پی ٹی سی ایل پر عدم اعتماد ،ڈی ایس ایل کے نام پر صارفین کو لوٹا جارہا ہے ۔پی ٹی سی ایل کے پرائیویٹ ہونے کے کئی سال مکمل ہوگئے مگر تحصیل بریکوٹ میں بوسیدہ لائنوں کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا ، تحصیل بریکوٹ میں ڈی ایس ایل کی سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے ۔صرف برائے نام ون ایم بی ،ٹو ایم بی اور فور ایم بی ہے ۔صارفین سے محکمہ ماہانہ بل وصو ل کرتے ہیں جبکہ ان کے مسائل حل نہیں کراتے جس کی وجہ ڈی ایس ایل صارفین کو انٹرنٹ کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔بریکوٹ بازار اور گردنواح میں بوسیدہ لائن جس کی وجہ سے آئے روز ٹیلی فون اور ڈی ایس ایل خراب ہوتے ہیں صارفین بروقت ماہانہ بلز ادا کرتے ہیں مگر محکمے کی طرف سے صارفین کو کوئی سہولت میسر نہیں ہوتا ۔صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں بوشیدہ لائن کو تبدیل کیا جائے اور ڈی ایس ایل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ورنہ کنزیومر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے
538 total views, no views today


