کبل، سول وٹرنری ہسپتال توتانوبانڈئی کے زیر اہتمام ہفتہ ویکسنیشن کا آغاز،24تا 31مئی جاری رہنے والے مہم کے دوران گھر گھر جاکر علاقے کے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ،ضلعی کونسلر حمید خان نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق منسٹر لائیو سٹاک محب اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل شیر محمد خان کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بخت عالم کے زیر نگرانی یونین کونسل توتانوبانڈئی میں ہفتہ ویکسنیشن کا باقاعدہ افتتاح ضلعی کونسلر حمید خان نے کیا 24مئی تا 31مئی تک جاری رہنے والے مہم کے دوران یونین کونسل توتانوبانڈئی میں موجود تمام جانوروں کو گل گھوٹو ،رانی کھیت،اور انتڑیو کے زہر جیسی متعدی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس سے مویشی پال حضرات مستفید ہونگے سول وٹرنری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عثمان غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم کو مؤثر و کامیاب بنانے کے لئے قابل اور محنتی اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر علاقے کے تمام جانوروں کو ٹیکے لگائیں گے البتہ کسی جگہ ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں عوام فوری طور پر ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
626 total views, no views today


