مینگورہ ، اے پی سی سوات کا کسٹم ایکٹ کی واپسی تک عملی جدوجہد کا اعلان ، 5 جون کو مینگورہ میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،سنیٹرز ، پارلیمانی لیڈرز ، تاجر برادری ، وکلاء برادری اور تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین کو دعوت دینے کا فیصلہ ، 5 جون کو ہونے والے اے پی سی کے انعقاد کیلئے کمیٹی قائم ،سوات کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس الخدمت اسلامیہ بنڑ مینگورہ میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت پی پی پی کی ضلعی صدر شمشیر علی خان نے کی ، اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا اسد اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،
جبکہ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر خواجہ محمد خان ، عبداللہ یوسفزئی ، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زائد ، محمد اعجاز خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا فضل سبحان ، حافظ اسرار احمد ، قومی وطن پارٹی کے فضل رحمن نونو ، پختونخوامیپ کی جانب سے خورشید کاکا جی ،ڈاکٹر خالد محمود ، ہوٹل ایسو سی ایشن کے جانب الحاج زاہد خان ، ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے حاجی مکرم خان ، پی پی پی کی جانب سے خورشید خان اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں کہا گیا کہ غلط فہمی کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور ہم خاموش رہے لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ سوات میں کسٹم ایکٹ کی واپسی کا اعلان نہ کرکے قوم کو مایوس کردیا ، اب ہم ڈویژن کی سطح پر کسٹم ایکٹ کی واپسی تک احتجاجی تحریک چلائیں گے اور اس سلسلے میں 5 جون کو دو بجے پامیر ہوٹل مینگورہ میں ڈویژن کے سطح پر اے پی سی کا انعقاد کریں گے جس میں ڈویژن بھر کے ممبران اسمبلی ، ضلعی ناظمین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ،5 جون کے اے پی سی کیلئے حافظ اسراراحمد ، عبداللہ یوسفزئی ، اسحاق زائد اور ڈاکٹر خالد محمود پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جس نے تیاریاں شروع کردی ۔
205 total views, no views today


