بریکوٹ، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بریکوٹ کے رہنما مختیار رضا خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی کامیابی کا زینہ ہے ‘تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ‘سب سے پہلے تعلیم پر توجہ دیں اور ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں‘رسول اللہﷺ سے محبت ہر مسلمان کی ایمان کا جزو اور ان سے عقیدت کا اظہار کے لئے قائم بابرکت محفلوں میں حاضری بھی باعث سعادت ہے اور حب رسول اللہ ﷺکے بغیر کوئی بھی کامل مومن ہوبھی نہیں سکتا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ پبلک سکول خزانہ شموزئی میں منعقدہ نعت خوانی ،ملی نغمے ،قرات مقابلے میں شریک گھڑی پبلک سکول،اسلامیہ پبلک سکول،شاہین پبلک سکول،گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ کے طلباء اور شریک عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر ضلعی کونسلر شموزئی زمین خان ،عطاء اللہ خان عرف گران ،اسلامیہ پبلک سکول خزانہ کے پرنسپل علاؤالدین ،قاری محمد آیاز بھی موجود تھے‘ پی پی پی پی کے رہنما مختیار رضا خان نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جو سٹیج پر اپنے جوہردیکھا چکے ہیں‘انہوں نے اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں ،ملی نغمہ ،قرات اور تقریری مقابلے میں بہترین کار کردگی پیش کرنے پر انعامات تقسیم کئے۔
438 total views, no views today


