مینگورہ دونوں پاؤں سے معذور جوان کی مالی امداد کی اپیل ، مہنگائی کے اس دور میں گزارا مشکل ہے ، مالی تعاؤن کیا جائے ، لیبر کالولی پانڑ کے معذور نوجوان مہران لطیف نے مخیر حضرات سے مالی تعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں پاؤں پر معذورہوں ، انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہوں ، مہنگائی کے دور میں خرچہ مشکل سے ہورہا ہے ، محنت مزدوری نہیں کرسکتا ، مخیر حضرات مالی تعاؤن کریں تو مشکور رہوں گا ، انہوں نے علاج کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گر علاج ہوسکے تو میں محنت مزدوری کا قابل ہو جاؤنگا ۔
436 total views, no views today
Comments


