جمعیت علماء اسلام سوات کے دفتر میں کسٹم ایکٹ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس فضل رحمن نونو کے زیر صدارت میں منعقد کیا گیا ، اس موقع پر آل پارٹیز کے شرکاء ڈاکٹر شمشیر علی ، خواجہ محمد خان ، شاہ دوران ، عبداللہ یوسفزئی ، زاہد خان ، روح الامین لالا ، قاری محمود ، اعجاز خان ، حافظ اور دیگر وقائدین نے شرکت کی ، قائدین نے اپنے اپنے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت میں قبول نہیں بھر پور مذاحمت کیلئے سوات ایکشن کمیٹی کی دعوت پر 19 جون 2016 ء 11بجے مشنگ ہٹ میں اہم اجلاس ہوگا ، اس دوران مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر وفاقی اور صوبائی حکومت سے مذاکرات کرناطے ہوا ، ایکشن کمیٹی نے عہدے کے فوراً بعد بھر احتجاجی تحریک چلایا جائیگا ، اس دوران تمام لوکل گورنمنٹ اسمبلیوں سے مزمتی قرارداریں پیش کئے ، اس دوران تمام اضلاع کا دورہ کیا جائیگا اور تحصیل لیول تک تنظیمی خاکہ بنا کر احتجا جی تحریک بڑھا یا اجا ئیگا
594 total views, no views today


