کالام، منگورہ سے اتروڑ جانے والی جیپ کیدام کے مقام پر دریائے سوات میں ڈوب گئی۔گاڑی میں سوار چھ افراد ڈوب دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق۔ دو کی لاش نکالی گئی باقی کی تلاش جاری ہے۔ بحرین پولیس کے مطابق گاڑی نمبر ایچ زیڈ 142 سوار فیملی منگورہ سے اتروڑ جارہی تھی کہ کیدام کے مقام پر خراب سڑک کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں ڈوب گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوات ایک ہی خاندان کے چھ افراد دریائے سوات کے موجوں کی نذر ہوگئے، ڈوبنے والے افراد میں عمر سید ولد بہادر سید،ایک خاتون زوجہ بہادر سید اور ایک بچہ بہادر سید کا بیٹا اور دوسرے افراد شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے کوشش کرکے باپ بیٹے کی لاش لامبٹ اور ساتال سے نکالی جبکہ آخری اطلاع تک باقی کی لاش کی تلاش جاری رہی۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت سات سے آٹھ افراد سوار تھے، کہ کیدام کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کا شکار ہونے والا خاندان منگورہ شہر میں رہائش پذیر ہے جو رمضان کا مہینہ اپنے آبائی گاؤں اتروڑ میں گزارنے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔بحرین تا کالام سڑک کی خستہ حالی کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ رمضان سے چند دن پہلے مانکیال کے مقام پر کار دریائے سوات میں ڈوب جانے کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے تھے۔ اسی طرح مانکیال کے مقام پر ٹرک الٹنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے سولہ افراد شدید زخمی ہوچکے تھے۔
758 total views, no views today
Comments


