کبل، ملا کی دوڑ مسجد تک،انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کبل چوک تک محدود،بالائی علاقوں میں منافع خوروں نے اودھم مچا رکھی ہے ،خود ساختہ نرخوں کے ذریعے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری،اشیائے خورد ونوش غریبوں کے دسترس سے باہر،گوشت اور قیمہ کی قیمت کو پر لگ گئیں،قصائی کے قریب جانے سے لوگ کترانے لگے،پرسان حال کوئی نہیں ،انتظامیہ ایکشن لے کر نجات دلائیں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل کبل میں بھی منافع خوروں نے رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ انتظامیہ کی کارروائی بھی کبل چوک تک محدود ہوکر رہ گئی ہے تحصیل کے بالائی علاقوں توتانوبانڈئی،ٹیغک،گالوچ،قلاگے،منجہ،دیولئی،کالاکلے،شاہ ڈھیرئی،لانگنڑ ،ٹال دردیال اور مضافات کے منافع خوروں نے خود ساختہ نرخوں کے ذریعے لوگوں کی چمڑی ادھیڑ دی ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب روزمرہ کی اشیاء خریدنے سے لاچار ہیں خصوصا قصائی حضرات اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں جنہوں نے فی کلو گوشت کی قیمت 400 روپے تک پہنچا دی ہے اسی وجہ سے لوگ گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء استعمال کرنے سے قاصر ہیں جس کا پرسان حال کوئی نہیں اہلیان علاقہ نے تحصیل انتظامیہ کبل خصوصا اے سی محمد نعیم اور اے اے سی سید قادر سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں گراں فروشوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے لوگوں کو نجات دلائیں بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔
1,002 total views, no views today


