مینگورہ، تحصیل کونسلر سوات اور قومی وطن پارٹی کے رہنما شوکت علی نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور صحافیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سوات میں نارواں ، ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور رمضان کے اس مقدس مہینے میں کچھ نہ کچھ رعایت دینے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور محکمہ پیسکو کے قبلہ درست کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور اس مصیبت سے چھٹکارہ دلانے میں اپنا بھر پور تعاون کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کونسل کے اجلاس کے بعد سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم اور دوسرے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پوری ملک میں پیسکو کو ریوینو دینے والا سو فیصد ضلع سوات ہے ، اس محکمے کو وزیر اعظم ، وزیر پانی و بجلی کے واضح احکامات کے باوجود سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں لہٰذا ان کے احکامات تو وہ نہیں مان رہے ہیں ہمارا پر زور اپیل ہیں کہ سوات تعینات پاک آرمی کے انچارج اور سوات صحافیوں سے کہ وہ سوات میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیسکو حکام کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں کیونکہ سوات میں آمن بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ، اب جبکہ امن بحال ہوچکا ہے اس کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے پیسکو عوام مجبور کررہے ہیں کہ وہ سڑکو ں پر آکر احتجاج کے بعد سول نافرمانی شروع کردیں ، حالات کے نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس سلسلے میں ابھی سے اقدامات کے ضرورت ہے ورنہ امن کو شدید خطرہ ہوگا ۔
784 total views, no views today


