سوات، سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، مسلسل تین روز سے جاری گرمی نے روزہ داروں کے اوسان خطا کردیئے ہیں ، زیادہ تر روزہ دار دریائے سوات کے کنارے بیٹھ کر ٹھنڈے ہواؤں سے لطف اٹھانے پر مجبور ہیں ، محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی نوید سنادی ہے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مسلسل تین روز سے جاری شدید گرمی کی وجہ سے ضلع بھر کے عوام ، بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں نے دریائے سوات کا رخ کرلیا ہے، جہاں وہ ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی کا زور کم کرتے ہیں، جبکہ ساتھ ساتھ روزہ کی حالت میں ہونے کی وجہ سے ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اٹھارہے ہیں، گرمی کی وجہ سے دریائے سوا ت کے کناروں پر لوگوں کو جم غفیر نظر ارہا ہے
572 total views, no views today
Comments


