سوات، پولیس سٹیشن بنڑ کی کارروائی ، محلہ امیر خان نویکلے میں اسلحہ برآمد، دہشت گردوں کے رشتہ داروں سمیت متعدد مشکو ک افراد گرفتار ، حوالات منتقل ، پوچھ گچھ شروع ، پولیس ذرائع اور بنڑ پولیس سٹیشن کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ شہر کے محلہ امیر خان نویکلے میں روپوش شدت پسندوں کے رشتہ داروں کے گھر میں اپریشن کے نتیجے میں ایک بندوق جبکہ کارتوس اور پستول برامد کرلیا جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جن میں شیر علی خان ، فضل واحد، سید واحد، گل رحیم، کریم داد ، عطاء اللہ خان نصراللہ خان، سمیت دیگر کو گرفتارکرلیا، جبکہ اسی محلے سے پولیس نے تین مشتبہ افراد حیان علی ، طاہر سید ، سید شاکر شاہ کو بھی گرفتار کرلیا ، پولیس نے ان کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
650 total views, no views today


