بریکوٹ ، پاکستان تحر یک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے ،واپڈا کوخسارے سے نکالنے اور ملک میں خوشحالی لانے کے لئے محکمہ واپڈا کو پرائیویٹ کیا جائے ۔محکمہ واپڈا سیاست اور کرپشن میں مکمل طورپر ڈوبی ہوئی ہے اس وقت پانامہ لیکس کے مسلئے کو عوام کے ذہنوں سے نکالنے اور سارا سال کے لائن لائسز کے خاتمے کے لئے ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔مگر محکمہ واپڈا کے ان کرتوتوں سے عوام کاپانامہ لیکس سے نہیں بلکہ مذید وفاق اور محکمہ واپڈا سے نفرت بڑھ رہی ہے ۔ضلع سوات میں سو فیصد بلز ادائیگی کے باوجود 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کرانا کہاں کا انصاف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا کو پیڑی پر دوبارہ چڑھانے کے لئے پرائیویٹ کرانا ہوگا ۔محکمہ پی ٹی سی ایل پرائیویٹ ہو کر اب ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔محکمہ واپڈا نے ملک کے کروڑوں لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے بلکہ واپڈا والے عوام کو بے وقوف بنا کر لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ۔جون کے ماہ میں سارے سال کے کرپشن چھپانے کے لئے لائن لائسز کے نام پر لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر عابد شیر علی کے مطابق جہاں پر صارفین بلز ادا کرتے ہیں وہاں پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جائے گی ۔ضلع سوات میں 95فی صد سے زائد ریکوری ہے یہاں پر 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کرانا کہاں کا انصاف ہے ۔خا ص کرسحری ، افطاری ، اور تراویح کے اوقات لوڈشیڈنگ کرانا اسلامی ملک میں باعث شرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں سرکاری ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے اور اس کے علاوہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔اگر واپڈا کی طرف سے ضلع سوات کے ساتھ یہ ناوار ا سلوک جاری رہا تو عوام سڑکوں پر نکل کر واپڈا کی نجکاری تک احتجاج کریں گے
584 total views, no views today


