سوات، سوات کے علاقے سیدوشریف میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے دْکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو عملے نے آگ بجھاکر دیگر دْکانوں کو نقصان سے بچالیا، گزشتہ روز سیدوشریف چوک میں واقع زاہد فوٹواسٹیٹ کی دْکان میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دْکان اور اس میں موجود سامان کو لپیٹ میں لے لیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے کر دیگر دْکانوں کو نقصان سے بچالیاتاہم متاثرہ دْکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
508 total views, no views today
Comments


