سوات، سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، گھڑی گھڑی بجلی بندش سے قیمتی الیکٹرانکس آلات جلنے سے لوگوں کو نقصان کا سامنا ، گرمی کے مارے روزہ داروں کا برا حال، کم وولٹیج کے باعث پانی کی موٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا بعض علاقوں میں پانی کی قلت نے بھی روزہ داروں کا بر احال کردیا، عوامی حلقوں کا حکومت اور واپڈا کے ذمہ داروں سے صورت حال کا نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ،
سوات میں گرمی آج کل پورے عروج پر ہے جبکہ واپڈا والوں کی مہربانی سے بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، عوامی احتجاجوں کا اْلٹا اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا گیا ، سوات میں اس وقت تقریباً 20 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے اگر ایک جانب روزہ داروں کو گرمی کا عذاب سہنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرانکس آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور مسلسل خراب ہورہے ہیں جس سے لوگوں کا بے تحاشا نقصان ہورہا ہے ، طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بعض علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے جس پر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے اسے شیڈول کے مطابق کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں کچھ کمی واقع ہوسکے۔
279 total views, no views today


