سوات، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں کی جائے گی،عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنا چاہئے،اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہرکی حدود میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف بڑااپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے ،انہوں نے کہاکہ پولیس کو سماج دشمن عناصر کیخلاف چوکنا کردیا گیا اورماہ رمضان میں گشت کو بھی بڑھادیا گیا ہے جس کے دوران پولیس دن رات عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کوعوام کا خادم اور عوام کے ساتھ مناسب اورشائستہ رویہ رکھنے کا بھی پابند بنادیاگیاہے۔
824 total views, no views today


