کالام، سوات کی وادی کالام کے علاقہ کس میں پینے کا پانی ناپید۔ روزہ دار پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔پبلک ہیلتھ حکام اپنا قبلہ درست کریں ورنہ قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی،انجنیئر امجد علی ۔ پبلک ہیلتھ کی جانب سے تیار ہونے والی واٹرسپلائی سکیم میں سے ایک ہفتے سے پانی غائب۔ علاقہ مکین پینے کے پانی کے لئے خوار ہونے لگے۔ خواتین اور بچے میلوں دور جاکر دوسرے علاقوں سے پانی بھر کے لاتے ہیں۔ یوتھ کونسلر وی سی کالام انجنیئر امجد علی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پبلک ہیلتھ حکام کس واٹر سپلائی کو فوری طور پر بحال کریں ورنہ قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔
1,286 total views, no views today
Comments


