سوات، ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے کہاہے کہ اگرمیں نے ایم پی اے ڈاکٹرامجدکیخلاف غلط بیانی کی ہوتومیں مستعفی ہوجاؤں گاورنہ ڈاکٹرامجدسوات کے عوام کوتکلیف دینے پرمستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ سوات عوام پرلوڈشیڈنگ کاعذاب پی ٹی آئی اوراس کے وزیرڈاکٹر امجدنے نازل کیاہے۔کیابادشاہ حسین ڈسٹرکٹ کونسلرجوامجدایم پی اے کاسیکرٹری بھی ہے کہ خاندان میں سیداحمدبادشاہ کے نام پرامجدکے ایماء پرسوات کے 132 کے وی اے ڈبل سرکٹ لائن پر حکم امتناعی حاصل نہیں کی ہے جسکی مہربانی سے آج پورے سوات کے عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہے۔انہوں نے کہاکہ بظاہر تو ممبرصوبائی اسمبلی امجدبہت نیک آدمی لگ رہاہے مگراپنے ذاتی مفادکیلئے سوادکے عوام کوبلی چڑھارہاہے۔انہوں نے کہاکہ خدارامجدخان عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں اورترقیاتی منصوبوں سمیت عوام کی فلاح وبہودکے راستوں میں روڑے نہ اٹکائے۔محمدعلی شاہ ضلع ناظم سوات نے کہاہے امجدخان کی طرف سے حکم امتناعی کوختم کرنے کیلئے ہم تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کار لارہے ہیں اورانشاء اللہ حکم امتناعی جلدازجلدختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ عوام دشمنی سب سے بڑاجرم ہے میں نے خودکئی دفعہ بادشاہ حسین سے کیس واپس لینے کی ستدعاکی ہے مگرڈاکٹرامجدمسلسل انکارکررہاہے۔انہوں نے کہاکہ صرف اخباری بیانات اورالزامات لگانے سے سوات کے عوام کی خدمت نہ ہوسکتی۔
756 total views, no views today


