مٹہ، تحصیل کونسل مٹہ کا سال 2016اور2017 کیلئے32 کروڑ3 لاکھ48 ہزار روپے کی ٹیکس فری بجٹ پیش ۔ تحصیل ناظم عبداللہ خان نے بجٹ پیش کی ۔ تحصیل کونسل مٹہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد حکیم منعقد ہوا ۔جس میں تمام ممبران نے شرکت کی ۔تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے ایوان میں سال 2016اور2017کیلئے ٹیکس فری 32کروڑ3لاکھ48ہزار کی بجٹ پیش کی ۔جس میں ترقیاتی اخراجات26 کروڑ12 لاکھ77 ہزار روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 5کروڑ67لاکھ58ہزارروپے شامل ہے ۔بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات میں ٹی ایم اے گاڑیوں کی تیل کیلئے 15لاکھ دفتر بجلی کیلئے2لاکھ 50ہزار روپے ۔اخباری اشتہارات کیلئے10 لاکھ۔ٹی ایم گاڑیاں کی مرمت کیلئے 10لاکھ روپے ۔کونسل ممبران کے مہمان نوازی کیلئے 3لاکھ ۔قومی تقریبات کیلئے 50ہزار۔ٹی ایم اے سٹاف کی موسمی اخراجات کیلئے18لاکھ ۔سیلاب زدگان کیلئے 20لاکھ ۔ناظم کیلئے نئے گاڑی کیلئے 30لاکھ ۔قدرتی افات کیلئے 10لاکھ ۔سپورٹس اور سکاوٹ کیلئے 2لاکھ ۔نئے ٹریکٹراور ٹرالی کیلئے 20لاکھ۔ناظم کی گاڑی ودیگر اخرجات کیلئے 2لاکھ40چالیس ہزار۔گرین پختونخوا کیلئے1لاکھ ۔ریفرشمنٹ چارجز ناظم 1لاکھ اور نائب ناظم کیلئے 60ہزار روپے رکھے گئے ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم نے کہا ہے ۔کہ مٹہ کی ترقی انکے اولین ترجیح ہے ۔اور ایوان کیساتھ ملکر انشاء اللہ ہم یہ کرکے ثابت کرینگے ۔اجلاس سے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان ۔جاوید علی ۔ڈاکٹر امجد علی اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا ۔اخر میں بجٹ متفقہ طورپر منظورکرکے پاس کیا گیا
599 total views, no views today


